0

اعظم سواتی کے جسمانی ریمانڈ میں 7روز کی توسیع

راولپنڈی(نیا محاذ)انسداددہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کے جسمانی ریمانڈ میں 7روز کی توسیع کردی۔نجی ٹی وی چینل ٹیکسلا پولیس نے 2روزہ ریمانڈ مکمل ہونے پر اعظم سواتی کو عدالت پیش کیا تھا،پولیس نے ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی تھی،عدالت نے اعظم سواتی کے جسمانی ریمانڈ میں 7روز کی توسیع کردی اور ملزم کو 14 نومبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔یاد رہے کہ اعظم سواتی کو دو دن قبل اٹک جیل سے رہا ہونے پر ٹیکسلا پولیس نے گرفتار کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں