واشنگٹن (نیوز ڈیسک ڈیسک) ڈیموکریٹ کی نائب صدر کملا ہیرس نے صدارتی انتخابات میں شکست تسلیم کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کو ٹیلی فون پر مبارک باد دی ہے۔فرانسیسی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کملا ہیرس نے صدارتی انتخابات میں کامیابی پر ٹرمپ کو مبارک باد دی اور اُن کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ڈیموکریٹ کی نائب صدر نے ری پبلکنز کے فاتح امیدوار ٹرمپ سے پُرامن انتقال اقتدار کی منتقلی پر تبادلہ خیال بھی کیا۔کملا ہیرس کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ شکست کے بعد ڈٰیموکریٹ کی امیدوار بدھ کے روز اپنے حامیوں سے خطاب کریں گی اور شکست پر اظہار خیال بھی کریں گی۔امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ کملا ہیرس نے اپنے حامیوں کو ہاورڈ یونیورسٹی پہنچنے کی ہدایت کردی ہے جہاں وہ خطاب کے دوران اپنی شکست تسلیم کریں گی۔اُدھر امریکی میڈیا کے مطابق ریاست مشی گن سے بھی نومنتخب صدر ٹرمپ نے 15 الیکٹورل ووٹ حاصل کرلیے جس کے بعد انہیں ملنے والے ووٹو کی تعداد 292 تک پہنچ گئی ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق کملا ہیرس 224 الیکٹورل ووٹ حاصل کر سکی ہیں۔
0