لاہور(نیا محاذ)صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے فیصل ٹاؤن میں 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیاگیا۔نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ بچی فیصل ٹاؤن بی بلاک میں واقع پرائیویٹ سکول میں پڑھنے جاتی تھی جہاں سکول کا ملازم حسنین بچی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا کرفرار ہوگیا۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کیا اور ملزم کوگرفتار کرلیا۔پولیس کا بتانا ہے کہ گرفتار ملزم کو تفتیش کیلئے جینڈر سیل کے حوالے کردیا گیا ہے۔
0