0

پاکستان کے اہم شہر میں 13 سالہ سگی بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنوانے والی ماں گرفتار ، افسوسناک انکشاف

میرپور خاص (نیا محاذ)میرپورخاص میں مبینہ اجتماعی زیادتی کے بعد 13 سالہ لڑکی کی ہلاکت کے کیس میں مزید 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے لڑکی سے زیادتی کا اعتراف کیا ہے، ملزمان اور سہولت کار سمیت گرفتار ملزمان کی تعداد 6 ہوگئی ہے۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں لڑکی کی ماں بھی شامل ہے، ماں نے پیسوں کیلئے بیٹی کو ملزمان کے حوالے کیا تھا۔پولیس ترجمان کے مطابق واقعہ گاؤں فوجی رانگڑ میں پیش آیا تھا، متاثرہ لڑکی کو گزشتہ روز تشویشناک حالت میں سول اسپتال لایا گیا جہاں وہ دم توڑ گئی تھی۔ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ ڈی ایس پی کی سربراہی میں ٹیم معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں