0

میرا نہیں خیال گرین لاک ڈاؤن زیادہ موثر ہوگا،جسٹس شاہد کریم کے سموگ کے تدارک سے متعلق کیس میں ریمارکس

لاہور(نیا محاذ)سموگ کے تدارک کے حوالے سے درخواستوں پر جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ لاہور ایک بہت بڑا شہر ہے،دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن کی ضرورت ہے،گرین لاک ڈاؤن کریں گے تو اس علاقے کی آلودگی دوسری طرف آ جائے گی، میرا نہیں خیال گرین لاک ڈاؤن زیادہ موثر ہوگا۔نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں سموگ کے تدارک کے حوالے سے درخواستوں پر سماعت ہوئی،جسٹس شاہد کریم نے شہری ہارون ودیگر کی درخواستوں پر سماعت کی،وکیل ایل ڈی اے نے کہاکہ لاہور کے 19انڈر پاسز کے حوالے سے انکوائری رپورٹ جمع کروا دی،انڈر پاسز سے ایل ای ڈی لائٹس چوری ہوئی ہیں،پی ایچ اے کے ساتھ ملکر ایک میکا نزم بنایا ہے،وکیل نے کہا کہ پی ایچ اے ہرانڈرپاس کی نگرانی کرے گی تاکہ دوبارہ لائٹس چوری نہ ہوں،جسٹس شاہد کریم نے کہاکہ لاہور ایک بہت بڑا شہر ہے،دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن کی ضرورت ہے،گرین لاک ڈاؤن کریں گے تو اس علاقے کی آلودگی دوسری طرف آ جائے گی، میرا نہیں خیال گرین لاک ڈاؤن زیادہ موثر ہوگا، موٹر سائیکل رکشوں کے حوالے سے پالیسی بنانے کی ضرورت ہے،گزشتہ سال ہم نے سموگ کے حوالے سے کئی اقدامات کئے تھے،ہم نے دفاتر کو ہفتے کے 2روز ورک فراہم ہوم کیا تھا،سموگ تدارک کے حوالے سے درخواستوں پر کارروائی آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں