0

انسداددہشتگردی عدالت نے اعظم سواتی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

اسلام آباد(نیا محاذ)انسداددہشتگردی عدالت نے ہائیکورٹ حکم کی روشنی میں اعظم سواتی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق جج انسداد دہشتگردی عدالت طاہر عباس سپرا نے اعظم سواتی کو 14روز کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا۔یاد رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے اعظم سواتی کے جسمانی ریمانڈ کو کالعدم قرار دیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں