اسلام آباد(نیا محاذ)اسلام آباد ہائیکورٹ میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی امریکی جیل سے رہائی اور وطن واپسی کی درخواست پر سماعت کے دوران اٹارنی جنرل منصور اعوان نے کہاکہ پاکستان سے ایک وفد امریکی انتخابات کے بعد امریکا جائے گا، ڈاکٹر فوزیہ صدیقی اور ان کا نامزد کردہ ایک ڈاکٹر بھی وفد کا حصہ ہونگے۔نجی ٹی وی چینل جیو نیوزکے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی امریکی جیل سے رہائی اور وطن واپسی کی درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کیس کی سماعت کی،اٹارنی جنرل منصور اعوان اور ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کے وکیل عمران شفیق عدالت میں پیش ہوئے، اٹارنی جنرل نے کہاکہ پاکستان سے ایک وفد امریکی انتخابات کے بعد امریکا جائے گا، ڈاکٹر فوزیہ صدیقی اور ان کا نامزد کردہ ایک ڈاکٹر بھی وفد کا حصہ ہونگے،اٹارنی جنرل نے کہاکہ امید ہے کہ وہ امریکی آفیشلزکےساتھ ملاقات کرے گا، اسلام آباد ہائیکورٹ نے زینب جنجوعہ کو فریقین کی جانب سے کوآرڈینیٹر مقرر کردیا اور کیس کی سماعت نومبر کے آخر تک ملتوی کردی ۔
0