اسلام آباد(نیا محاذ)اٹارنی جنرل منصور اعوان نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں بیان دیا ہے کہ امید ہے 24گھنٹے میں انتظار پنجوتھا ریکور ہو جائیں گے۔نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے فوکل پرسن انتظار پنجوتھا کی بازیابی کی درخواست پر سماعت ہوئی، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے درخواست پر سماعت کی،ایڈووکیٹ فیصل چودھری، علی بخاری، نیاز اللہ نیازی عدالت پیش ہوئے۔اٹارنی جنرل پاکستان نے انتظار پنجوتھا سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کو آگاہ کردیا،اٹارنی جنرل نے کہاکہ امید ہے 24گھنٹے میں انتظار پنجوتھا ریکور ہو جائیں گے۔
0