0

’ہم دوست نہیں‘، کونسی معروف اداکارہ ابھیشیک اور ایشوریا کی شادی میں مدعو نہ ہونے پر سخت ناراض ہوئیں؟

ممبئی (نیا محاذ )بالی وڈ سٹارز ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن 20 اپریل 2007 کو ممبئی میں اپنی خاندانی رہائش گاہ پرتیکشا میں رشتہ ازدواج میں بندھے تھے۔
ایشوریا اور ابھیشیک کی شادی کے موقع پر جہاں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی وہیں اس شادی کی حیران کن بات یہ تھی کہ اس تقریب میں بالی وڈ کے اہم ستارے غائب رہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ رانی مکھرجی بالی وڈ فلمز بنٹی اور ببلی، یووا اور کبھی الوداع نا کہنا جیسی معروف فلموں میں ابھیشیک بچن کے ساتھ کام کرچکی ہیں لیکن اس کے باوجود رانی مکھرجی کو ایشوریا ابھیشیک کی جانب سے شادی کی دعوت نہیں دی گئی۔
بعد ازاں ایک فلم فیئر انٹرویو میں ابھیشیک ایشوریا کی شادی کی دعوت نہ دیے جانے پر رانی نے ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’آپ کو دھوکا ہو سکتا ہے کہ آپ کسی کے دوست ہیں لیکن شاید یہ دوستی صرف سیٹ پر ایک معاون اداکار ہونے تک ہی محدود ہوتی تھی‘۔
شادی پر نہ بلائے جانے پر رانی مکھرجی نے کہا تھا کہ’ صرف ابھیشیک ہی اس پر روشنی ڈال سکتے ہیں کہ مجھے شادی کی دعوت کیوں نہیں دی گئی، سچ یہ ہے کہ اگر کوئی شخص آپ کو اپنی شادی کی دعوت نہ دے تو آپ کو اپنی اہمیت کا اندازہ ہوتا ہے کہ آپ اس شخص کی زندگی میں کہاں کھڑے ہیں، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا، یہ بہت واضح ہے کہ ہم صرف فلمز میں ساتھی اداکار تھے، دوست نہیں‘۔
اداکارہ نے مزید کہا تھا کہ اب اس غریب آدمی کی شادی کو کئی سال ہو چکے لہٰذا اب ہم سب کو آگے بڑھنا چاہئے، میری ابھیشیک کے ساتھ کام کے دوران ہمیشہ اچھی یادیں موجود ہیں‘۔
واضح رہے کہ ایشوریا اور ابھیشیک کے درمیان طلاق کی افواہیں 2سال سے زیر گردش ہیں لیکن رواں برس ان افواہوں نے زور پکڑ لیا ہے جس کی بڑی وجہ دونوں میاں بیوی کو ایونٹس میں الگ الگ شرکت کرتے دیکھنا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں