0

کینیڈا سے موبائل فون سمگلنگ کی کوشش ناکام،پی آئی اے کے فلائٹ سٹیورڈپرالزام

کراچی(نیا محاذ ) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے فلائٹ سٹیورڈ کی موبائل فون سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی گئی۔
پی آئی اے انتظامیہ کے مطابق فلائٹ سٹیورڈ، کینیڈا سے اسلام آباد کی پرواز میں 16 موبائل فون سمگل کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔
قومی ایئرلائنز کی انتظامیہ کا کہنا تھاکہ فلائٹ سٹیورڈ کو شوکاز جاری کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔
انتظامیہ کے مطابق شوکاز کا تسلی بخش جواب نہ ملا تو فلائٹ سٹیورڈ کو ملازمت سے برطرف کردیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں