لاہور(نیا محاذ)سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم درست سمت میں ایک قدم ہے،اس ترمیم سے انصاف کے حصول میں تیزی آئے گی۔نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ملک احمد خان نے کہاکہ شہبازشریف، بلاول بھٹو اور مولانا فضل الرحمان نے تاریخی کردار ادا کیا، 26ویں آئینی ترمیم پر پی ٹی آئی کے دوستوں سے بھی بات کی تھی۔ان کاکہناتھا کہ پنجاب کے عوام انسداد پولیو مہم کا متحرک حصہ ہیں،والدین کی توجہ بچوں کو معذوری سے بچا سکتی ہے۔
0