0

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا؟

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آپ کسی بھی مشکل میں کیوں نہ ہوں ان شاءاللہ صبح ہی اس سے نکل جائیں گے اور جو لوگ مالی طور پر کمزور تھے آج ان کی ضرورت بھی پردہ غیب سے پوری ہو گی۔برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
اپنے لئے خود فیصلے مت لیں اگر استخارے کی مدد سے چلیں گے تو نقصان نہیں ہوگا ان دنوں آپ کو اپنے گھر اور گھر والوں پر خاص توجہ دینے کی اشد ضرورت بھی ہے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
آج اہم دن ہے آپ کو مشکل سے نکلنے کی خبر ملے گی اور جاری ٹینشن کا خاتمہ ہوگا جو لوگ کسی جگہ پیسہ لگانا چاہتے ہیں وہ ابھی انتظار کریں ورنہ نقصان ہوگا۔برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
اب صورت حال بہتری کی جانب جا رہی ہے آپ کو پریشان کرنے والے خود پریشان ہو رہے ہیں اس وقت آپ کی جانب سے خاموشی ہونی چاہئے اور اپنے مقاصد کی طرف پیش قدمی۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
جو لوگ کسی بھی ایسے کام میں پھنسے ہوئے ہیں جو نا ممکن سا لگتا ہے حیران کن انداز سے اب اس کو ہوتا دیکھیں گے اور آپ کی ایک بڑی ضرورت بھی کسی وقت پوری ہو گی۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
آج کا دن اچھا ہے مگر جو ارادہ کرتے ہیں اس میں کمزور پڑ جاتے ہیں بنا بنایا کام خراب ہو جاتا ہے اس وقت گھر میں اعتبار والے لوگوں کے ساتھ مل کر فیصلہ کرنا مناسب ہے۔برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آپ توبہ سے کام لیں کسی جگہ کسی غلطی کی وجہ سے جیسے بلاک ہو کر رہ گئے ہیں آپ اللہ پاک سے مدد مانگیں اور خود کو بھی سیدھے راستے پر لے آئیں تو زیادہ مناسب ہے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
کاروباری معاملات میں ان شاءاللہ بہتری کی امید ہے اور جس مقصد کے لئے بھی رقم کی ضرورت ہے اس کا بندوبست ہو جائے گا جو لوگ بے روز گار تھے اب کام پر لگ جائیں گے۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
امید ہے کہ اب بندش سے نکل جائیں گے مگر خود کو بھی تو ٹھیک کریں آپ بہت سی جگہ پر غلط ہیں اس طرح تو خرابی ساتھ ساتھ چلتی ہے اور آج کوئی غلطی نہ کریں۔برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
روز گار کے حصول میں بہتری کی امید ہے جو کام کافی دنوں سے رکے ہوئے تھے وہ اب ٹھیک ہو جائیں گے اور جس بھی طرف سے خطرات تھے وہ اب دور ہوسکیں گے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
جب جکڑن ختم ہو گی تو باقی سارے معاملات بھی ان شاءاللہ خودبخود ٹھیک ہو جائیں گے اس لئے آج شام تک ایسی صورتحال بن سکتی ہے آپ کے لئے یہ بڑی خوشخبری ہو گی۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
زندگی کے کئی معاملات اب ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے اور اللہ پاک بھی اس قوم کی حالت نہیں بدلتے جو خود اپنی حالت کو بدلنے کی کوشش نہ کرے قدرتی موقع دے رہی ہے تو فائدہ اٹھا لیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں