ممبئی(نیامحاذ)بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن ممبئی میں ایک تقریب کے دوران مشہور گانے ’’آمی جے تومار‘‘ پر رقص کرتے ہوئے سٹیج پر گرگئیں۔ودیا بالن سٹیج پر ڈانسنگ کوئین مادھوری ڈکشٹ کے ساتھ اپنی نئی فلم ’’بھول بھلیاں 3‘‘ کے گانے ’’آمی جے تومار‘‘ پر رقص کررہی تھیں کہ اچانک لڑکھڑا کر گرگئیں۔اداکارہ نے نہایت خوبصورتی سے خود کو سنبھالتے ہوئے رقص جاری رکھا، ایسے میں مادھوری ڈکشٹ بھی رقص کرتے ہوئے ان کی مدد کو آئیں جس سے ناظرین کو ڈانس میں جھول محسوس نہیں ہوا۔
0