0

قومی کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان ،شاہین کی تنزلی، فخر زمان ڈراپ

لاہور(نیا محاذ)پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)نے قومی کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کردیا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پی سی بی نے 25قومی کرکٹرز کو سینٹرل کنٹریکٹس کی پیشکش کی ہے،بابراعظم اور محمد رضوان اے کیٹیگری میں شامل ہیں جبکہ شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ بی کیٹیگری میں شامل ہیں، شان مسعود کی ’’بی ‘‘کیٹیگری میں شمولیت کپتانی سے مشروط ہے۔عبداللہ شفیق، شاداب خان ،ابراراحمد ،ساجد خان، سلمان علی آغا، سعود شکیل بھی سی کیٹگری میں شامل ہیں،عامر جمال، محمد وسیم جونیئر، محمد ہریرہ ،میر حمزہ ،خرم شہزاد، محمد علی، عثمان خان، عرفان خان نیازی ڈی کیٹیگری میں شامل ہیں۔حسیب اللہ خان، عباس آفریدی اور کامران غلام بھی ڈی کیٹیگری میں شامل ہیں، نعمان علی کی سی کیٹیگری فٹنس سے مشروط ہے،پانچ ایمرجنگ کرکٹرز کو سینٹرل کنتریکٹس دیئے گئے ہیں،جبکہ فخرزمان بھی سینٹرل کنٹریکٹ سے ڈراپ کردیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں