0

وسطی میکسیکو میں مسافر بس گہری کھائی میں جاگری، 19 افراد ہلاک

میکسیکو سٹی (نیا محاذ)وسطی میکسیکو میں مسافر بس گہری کھائی میں جاگری، حادثے کے نتیجے میں 19 افراد ہلاک اور چھ زخمی ہوگئے۔
حکام کے مطابق بس کو حادثہ وسطی ریاست زکاٹیکاس میں پیش آیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بس مکئی لے جانے والے ٹریکٹر سے ٹکرا کر کھائی میں جا گری۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ ٹریکٹر ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔
زکاٹیکاس کے گورنر ڈیوڈ مونریال نے اس پہلے بتایا کہ حادثے میں 24 افراد ہلاک ہوئے لیکن بعد ازاں ریاستی اٹارنی جنرل کے دفتر نے ہلاک ہونے والوں کی درست تعداد بتائی۔
امدادی ٹیموں نے گہری کھائی میں گرنے والی لاشوں کو نکالنے کے لئے کا م شروع کیا۔
سوشل میڈیا پرپوسٹ کی گئی تصاویر میں فوجیوں، پولیس اور امدادی ٹیموں کو علاقے کو محفوظ بنانے اور لاشیں نکالنے کے لئے مل کر کام کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
مذکورہ بس امریکا اور میکسیکو کی سرحد پر واقع شہر سیوداد جواریز کی جانب جا رہی تھی۔ حکام نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ متاثرین میں سے کوئی بھی تارکین وطن نہیں تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں