0

مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف مختصر دورے پر لندن پہنچ گئے

لندن (نیا محاذ)مسلم لیگ (ن) کے صدر نوازشریف مختصر دورے پر لندن پہنچ گئے، وہ براستہ دبئی لندن پہنچے، سابق وزیراعظم کا جہاز لندن کے ہیتھرو ایئر پورٹ پر لینڈ کیا۔
نواز شریف کے اپنی رہائش گاہ ایوین فیلڈز پہنچنے پر ن لیگ کے عہدیداران کی جانب سے استقبال کیا گیا، ن لیگی صدر کی آمد پر باہر احتجاج کرنے والوں نے نعرے لگائے جبکہ پولیس کو نواز شریف کی گاڑی ایون فیلڈ میں داخل ہونے کے لئے مدد کرنا پڑی۔
اس موقع پر ن لیگ کے قائد نواز شریف میڈیا سے بات کئے بغیر اپنی رہائش گاہ چلے گئے، سابق وزیراعظم کی حمایت اور مخالفت میں مظاہرہ کرنے والوں کو قابو رکھنے کے لئے پولیس اہلکار سڑک کے درمیان میں کھڑے رہے۔
دوسری جانب نواز شریف لندن میں 2 دن قیام کے بعد منگل کو امریکا روانہ ہوجائیں گے، امریکا میں 4 دن قیام کے بعد واپس لندن پہنچیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں