0

نواز شریف کے لندن جانے کے پروگرام میں تبدیلی کا امکان

لاہور (نیا محاذ) مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف کے لندن جانے کے پروگرام میں تبدیلی کا امکان ہے، پارٹی ذرائع کے مطابق نواز شریف آج دبئی کیلئے روانہ ہوں گے لیکن ان کے لندن پہنچنے کے حوالے سے اب تک حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔جیونیوز کے ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے لندن کے پروگرام میں تبدیلی کا امکان ہے، وہ شیڈول کےمطابق جمعہ کو ہی پاکستان سےدبئی جائیں گے، نوازشریف نےایک دن دبئی رک کرہفتہ کولندن پہنچنا تھا لیکن اب وہ منگل کو لندن پہنچ سکتے ہیں۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے لندن پہچنے پر (ن) لیگ برطانیہ نے ان کے پرجوش استقبال کا اعلان کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں