0

مظفر گڑھ:قیدیوں کو لے جانیوالی پولیس وین کی ٹکر سے رکشہ ڈرائیور جاں بحق، 2مسافر زخمی

مظفر گڑھ(نیا محاذ)مظفر گڑھ میں ہیڈبکائنی کے قریب پولیس وین رکشے سے ٹکرا گئی ،جس کے نتیجے میں رکشہ ڈرائیور جاں بحق جبکہ 2مسافر زخمی ہو گئے۔نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پولیس کاکہنا ہے کہ وین قیدیوں کو لے کر جارہی تھی کہ تیزرفتاری کے باعث حادثہ پیش آ گیا ،حادثے کے بعد اہلکار قیدی وین چھوڑ کر فرارہو گئے،شہریوں نے پولیس وین کو گھیر لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں