اسلام آباد(نیا محاذ)سپریم کورٹ کے جج جسٹس منصور علی شاہ نے چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو خط لکھ دیا۔نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق جسٹس منصور علی شاہ نے کہاکہ لوگ ہمارے اعمال دیکھ رہے ہیں، تاریخ کبھی معاف نہیں کرتی۔جسٹس منصور علی شاہ نے خصوصی بینچ میں بیٹھنے سے انکارکردیا، جسٹس منصور علی شاہ نے خط میں کہا ہے کہ پہلے بھی لکھا ترمیمی آرڈیننس پر فل کورٹ تک خصوصی بینچز کا حصہ نہیں بنوں گا۔جسٹس منصور علی شاہ نے نیا خط 23اکتوبر کو لکھا۔جسٹس منصور علی شاہ کے خط میں سرتھامس مورے کا قول بھی لکھا گیا ہے،خط چیف جسٹس کو بطور سربراہ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی لکھا گیا ہے۔
0