0

سعودی دارالحکومت ریاض میں نئے پاکستانی ریسٹورنٹ “ریڈ ایپل” کا افتتاح

ریاض (نیا محاذ) سعودی دارالحکومت ریاض میں ایک نئے پاکستانی ریسٹورنٹ ” ریڈ ایپل ” کا افتتاح کر دیا گیا جس میں سفارت خانہ پاکستان کے افسران سمیت پاکستانی کمیونٹی کی اہم شخصیات شریک تھیں۔معروف کاروباری شخصیت افتخار احمد اور ریسٹورنٹ انڈسٹری کی جانی مانی شخصیت ملک اشتیاق ہیرا کی جانب سے ریڈ ایپل ریسٹورنٹ کا شاندار افتتاح کیا گیا۔ سفارت خانہ پاکستان کے فرسٹ سیکرٹری ذوالقرنین چھینہ سمیت پاک میڈیا فورم کے صحافیوں نے شرکت کی اسکے علاوہ سیاسی،سماجی،ادبی اور مذہبی جماعتوں کے اراکین کی بڑی تعداد موجود تھی۔ اس موقعہ پر شرکاء کو ریڈ ایپل ریسٹورنٹ پر دیسی کھانوں کے بارے میں آگاہ کیا گیا کہ پاکستان کے دیسی کھانوں سے بھرپور ذائقے دار کھانوں کی لمبی فہرست ہے جن سے ریڈایپل ریسٹورنٹ آنے والے کسٹمرز مستفید ہوسکیں گے۔ملک اشتیاق ہیرا کا کہنا تھا کہ جیسا کہ پاکستانی کمیونٹی کو معلوم ہے کہ وہ ایک عرصہ دراز سے ریسٹورنٹ انڈسٹری سے منسلک ہیں اور کمیونٹی کے کھانوں سے باخوبی واقف ہیں اس لیے ریڈ ایپل ریسٹورنٹ آنے والے تمام کسٹمرز کو روایتی دیسی کھانوں کے ساتھ ساتھ دیگر کھانے بھی میسر ہونگے اور اولین ترجیح اپنے کسٹمرز کو بہتر سے بہتر سہولت فراہم کرنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں