0

آسٹریلیا کیخلاف سیریز کیلئے پاکستانی ٹیم میں بڑی تبدیلیوں کا امکان

لاہور (نیا محاذ)آسٹریلیا کے خلاف ٹی20 سیریز کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹیسٹ ٹیم کی طرح وائٹ بال ٹیم میں بھی بڑی تبدیلیاں کرنے کی ٹھان لی ہے۔نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق آسٹریلیا کے خلاف وائٹ بال سیریز کیلئے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو ممکنہ طور پر کپتان بنائے جانے کا امکان ہے جبکہ ٹیم سے فخر زمان، شاداب خان اور افتخار احمد کو ڈراپ کیا جاسکتا ہے۔دورہ آسٹریلیا کیلئے فخر زمان فٹنس مسائل، شاداب خان کی ناقص فارم انہیں اسکواڈ سے باہر کرواسکتی ہے جبکہ افتخار احمد کی شمولیت پر بھی سوالیہ نشان ہے۔دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے سینئیر کرکٹرز بابراعظم، شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ کو آرام کروایا ہے۔بورڈ کا موقف ہے کہ تینوں کرکٹرز کو ڈراپ نہیں بلکہ آرام کروایا گیا ہے تاکہ آسٹریلیا کیخلاف سیریز میں کم بیک کرسکیں۔دورہ آسٹریلیا میں اسپنر شاداب خان کی جگہ سفیان مقیم اور مہران ممتاز کو شامل کیا جاسکتا ہے جبکہ کامران غلام، قاسم اکرم، عرفات منہاس اور یاسر خان بھی پلئینگ الیون میں جگہ بناسکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں