0

کراچی: قبرستان سے خاتون کی صندوق بند ہاتھ پاوں بندھی لاش برآمد

کراچی(نیا محاذ )سائٹ ایریا میٹروول کے قبرستان سے خاتون کی لوہے کی پیٹی میں بند ہاتھ پاوں بندھی تشدد زدہ لاش ملی ہے۔
ڈی آئی جی ساوتھ اسد رضا کے مطابق سائٹ ایریا میٹروول میں شہید قبرستان سے لوہے کی پیٹی میں خاتون کی لاش ملی، خاتون کی لاش کے ہاتھ پاوں بندھے ہوئے ہیں اوربظاہر لگتا ہے کہ خاتون کو تشدد کرکے قتل کیا گیا ہے۔
ڈی آئی جی ساوتھ نے بتایا کہ مقتولہ کی فوری طور پر شناخت نہیں ہوسکی،لگتا ہے مقتولہ کو کہیں اور قتل کرکے لاش یہاں پھینکی گئی ہے۔
ڈی آئی جی ساو¿تھ نے کہا کہ بائیو میٹرک ڈیوائس کے ذریعے بھی مقتولہ کا شناختی ریکارڈ نادرا میں نہیں آیا جبکہ لاش کو عباسی شہید ہسپتال منتقل کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں