0

اداکار گوہررشید نے اپنی زندگی میں کسی خاص لڑکی کا اعتراف کر لیا

نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق اداکار نے اداکارہ ،میز بان اور فنکارہ اشناشاہ کے ایک پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے زندگی کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی اور ساتھ ہی اپنی محبت کا کھل کر اظہار کیا۔پروگرام کے دوران جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ سنگل ہیں؟ تو ان کا جواب تھاکہ نہیں میں سنگل نہیں ہوں۔جس پر شو کی میزبان نے انہیں چونک کر دیکھا۔ اور پھر پوچھا کہ کیا انہوں نے یہ انکشاف پہلی مرتبہ ان کے شو پر آن ایئر کیاہے؟اپنی زندگی میں شامل اس خاص لڑکی کے بارے میں بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہاں وہ ایک بہترین شخصیت کی مالک ہیں اور اگروہ اس کے بارے میں بات کرنا شروع کردیں تو پورا شو ختم ہو جائے گا۔ وہ اسے اتنا جانتے ہیں۔گوہر کا کہنا ہے کہ اب میری زندگی اس کے بغیر نامکمل ہے۔ میں اس کے بغیراپنی زندگی کا تصور بھی نی کرسکتا ہوں۔یہاں یہ بات غور طلب ہے کہ گوہر نے اس لڑکی کا نام بتانے سے گریز کیا اورنہ ہی یہ بتایا کہ آیا اس کا تعلق شو بزسے ہے بھی یا نہیں۔یاد رہے کہ اداکار گوہر رشیداوراداکارہ کبریٰ خان کی دوستی کے بہت چرچے ہیں اوران کی قریبی دوستی اور گہرے روابط کو دیکھتے ہوئے مداح انہیں اکثر شادی کا مشورہ دیتے رہتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں