لاہور(نیا محاذ)سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ سموگ سےبچاؤ کیلئے مصنوعی بارش کے انتظامات مکمل ہیں، ایک بار مصنوعی بارش پر 50سے 70لاکھ روپے خرچ آتا ہے۔نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق مریم اورنگزیب کاکہناتھا کہ سموگ سے بچاؤ کیلئے بوقت ضرورت مصنوعی بارش کی جائیگی،مصنوعی بارش اور دیگر اقدامات کیلئے وسائل مہیاکردیئے ہیں،محکمہ موسمیات کی معاونت سے مصنوعی بارش ہو گی،ان کاکہناتھا کہ سموگ کی شدت کی صورت میں انتظامی اقدامات کو حتمی شکل دیدی،بین الاقوامی معیار کے مطابق مصنوعی بارش کی جائے گی، سینئر صوبائی وزیر نے کہاکہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں، کارخانوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے،ماحولیاتی آلودگی کنٹرول کرلیں تو مصنوعی بارش کی ضرورت نہیں۔
0