0

نسیم شاہ، جسپریت بمراہ سے ‘بہتر بالر’ قرار

لاہور(نیا محاذ)قومی ٹیم کے فاسٹ بولر احسان اللہ نے نسیم شاہ کو جسپریت بمراہ سے ‘بہتر بالر’ قرار دیدیا۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق نوجوان کرکٹر احسان اللہ نے حیران کن بیان دیتے ہوئے کہا کہ نسیم شاہ بھارتی اسٹار فاسٹ بولر جسپریت بمراہ سے بہتر ہیں کیونکہ انہوں نے اپنی سوئنگ اور رفتار سے پہنچان بنائی ہے۔انہوں نے بمراہ کی کامیابیوں کا اعتراف کرتے ہوئے، تمام فارمیٹس میں میچ جیتنے والی کارکردگی پیش کررہے ہیں لیکن نسیم شاہ مستقبل کے بہترین فاسٹ بولر بن کر ابھریں گے۔ احسان اللہ نے کہا کہ نسیم شاہ 2021 اور 2022 ورلڈکپ میں اپنی دھاک بٹھاچکے ہیں، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ کچھ عرصے سے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں پارہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں