اسلام آباد(نیا محاذ)تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی آئینی ترمیم کیلئے ووٹ نہیں دے گی، ہم نے اپنے ارکان کو عمران خان کی ہدایت پر محفوظ مقام پر پہنچا دیا ہے۔نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق ایک انٹرویو میں شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ پی ٹی آئی ارکان کے ساتھ جو سلوک ہو رہا ہے اس کے پیش نظر بانی پی ٹی آئی نے ڈیڑھ ماہ قبل ہی پی ٹی آئی ارکان اسمبلی اور سینیٹر کو محفوظ رکھنے کا کہا تھا۔انہوں نے مزید نے کہا کہ ہمارے 2 سینیٹرز ڈاکٹر زرقا اور فیصل سلیم حکومت کی کسٹڈی میں ہیں، ہم نے مولانا فضل الرحمان کے سامنے بھی یہ معاملہ اٹھایا ہے کہ ہمارے بندے بٹھائے ہوئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ تمام اتحادیوں کو ملا کر بھی حکومت کے نمبر پورے نہیں ہوتے۔
0