0

آئینی ترمیم کیلئے ارکان اسمبلی کو کتنی رقم کی آفر ہورہی ہے؟عمر ایوب نے بڑا دعویٰ کردیا

پشاور(نیا محاذ)اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب نے کہاہے کہ حکومت کے پاس نمبرز ابھی بھی پورے نہیں،ہمارے ایم این ایز کو زدوکوب کیا جارہا ہے،اس وقت ریٹ ایک ارب سے تین ارب روپے تک لگ رہا ہے۔نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہاکہ گزشتہ روز ہم مولانا فضل الرحمان کی طرف بھی گئے،مولانا صاحب کا کردار مثبت اور واضح ہے،مولانا صاحب بھی کہتے ہیں غلط شقوں کے حق میں نہیں،اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی نے کہاکہ جے یو آئی سےمذاکرات جاری اور بہتری کی امید ہے،ان کاکہناتھا کہ حکومت آئینی ترمیم لانا چاہ رہی ہے تو تعداد پوری کرے،ڈرافٹ پر ڈرافٹ آ رہے ہیں کسی کو مسودے کا پتہ نہیں ،اس طرح تو جمہوریت نہیں چلتی ،حکومتی بنچوں اوروزرا کو بھی مسودے کاعلم نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں