کراچی(نیا محاذ)وزیرخارجہ اسحاق ڈار کی بطورڈپٹی وزیراعظم تقرری کیخلاف درخواست پروفاقی حکومت نے تحریری جواب سندھ ہائیکورٹ میں جمع کرا دیا۔نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق وفاقی حکومت نے جواب میں کہا ہے کہ اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم کا اعزازی عہدہ دیا گیا ہے،اسحاق ڈار ڈپٹی وزیراعظم کے اختیارات استعمال نہیں کرتے،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے کہاکہ اسی نوعیت کا جو پہلے کیس دائر کیا گیاتھا اس پر عدالتوں کے فیصلے کیا تھے؟عدالت نے کہاکہ 2012میں لاہور ہائیکورٹ نے پرویز الٰہی کی ڈپٹی وزیراعظم کے عہدے پر تقرری کیخلاف کیا فیصلہ دیا تھا؟چیف جسٹس نے کہاکہ اس کیس سے جڑا جو بھی جوڈیشل ریکارڈ ہو، پیش کیا جائے،عدالت نے درخواست کی مزید سماعت 2ہفتوں کیلئےملتوی کردی۔
0