اسلام آباد (نیا محاذ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما زین قریشی کی اہلیہ ماہنم کبیر نے کہا ہے کہ وہ الحمدللہ بحفاظت گھر پہنچ گئی ہیں۔
اپنے بیان میں ماہنم کبیر نے دعاوں کیلئے شکریہ بھی ادا کیا۔پی ٹی آئی رہنما مہربانو قریشی نے بھی اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر بھابھی کی بحفاظت واپسی کی تصدیق کرتے ہوئے ان کی ایک تصویر شیئر کی، دعاو¿ں اور سپورٹ کرنے پر شکریہ ادا کیا۔
اس سے پہلے رہنما تحریک انصاف مہربانو قریشی نے کہا تھا کہ ان کی بھابھی کو نقاب پوش افراد نے اغوا کرلیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ زین قریشی کی اہلیہ کو گھر کے قریب سے اٹھایا گیا، دو کاروں نے بھابھی کی گاڑی کو روکا اور زبردستی گاڑی سے باہر نکالا اور گاڑیوں میں سوار سادہ کپڑوں میں نقاب پوش افراد نے انہیں اغوا کرلیا ہے۔
مہربانو قریشی نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں لکھا کہ ڈیڑھ سال سے جاری ہر طرح کی دھمکیوں کے باوجود انہیں توڑا نہیں جا سکا جس کے بعد اب اوچھے ہتھکنڈوں کا سہارا لیا جا رہا ہے۔
0