لاہور (نیا محاذ )اینٹی نارکوٹکس فورس ( اے این ایف) کا تعلیمی اداروں کے اطراف منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے، 9 مختلف کارروائیوں میں 11 ملزمان گرفتار کرلئے۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق اے این ایف نے 9 مختلف کارروائیوں میں ڈھائی کروڑ سے زائد مالیت کی 212.74 کلو گرام منشیات برآمد ہوئی جبکہ 11 ملزمان کرفتار کرلئے۔ شکار پور سکھر میں یونیورسٹی کے قریب سے 141.6 کلو چرس برآمد کی گئی اور ایک ملزم گرفتار کیا، اسلام آباد میں یونیورسٹی کے قریب ملزم سے 100 گرام چرس اور 35 ایکسٹیسی گولیاں برآمد ہوئیں۔ اے این ایف کی سکھر میں کوریئر آفس میں تین کارروائیوں کے دوران 3 پارسلز سے 42 کلو چرس برآمد جبکہ تین ملزمان گرفتار ہوئے
لاہور ایئرپورٹ پر دوسری کارروائی میں دبئی جانے والے دو مسافروں سے 2.450 کلو آئس برآمد ہوئی ، لاہور ایئرپورٹ پر سعودی عرب جانے والے مسافر کے پیٹ سے 28 آئس بھرے کیپسولز برآمد ہوئے۔ اس کے علاوہ قصور میں نور مسجد کے قریب سے 20.400 کلو آئس برآمد، ہوئی جبکہ ایک ملزم گرفتار، ٹھوکر نیاز بیگ لاہور میں دو ملزمان سے 5 کلو افیون برآمدہوئی۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق گرفتار ملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلباءکو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا۔ منشیات سے پاک تعلیمی اداروں کا قیام اے این ایف کی اولین ترجیح ہے۔ گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
0