0

پاکستان کو ایس سی او کی صدارت سنبھالنے پر مبارکباد دیتاہوں: جے شنکر

اسلام آباد (نیا محاذ ) بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے شنگھائی تعاون تنظیم میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ، ہم ایک ایس وقت میں مل رہے ہیں جب دنیا بھر میں حالات پیچیدہ ہیں ، دو بڑے تنازعات جاری ہیں جن کے عالمی اثرات مختلف ہیں ۔بھارت کے وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر نے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو ایس سی او کی صدارت سنبھالنے پر مبارکباد دیتاہوں ، بھارت نے اس صدارت کو کامیاب بنانے کیلئے اپنی مکمل حمایت فراہم کی ، ہم ایک ایس وقت میں مل رہے ہیں جب دنیا بھر میں حالات پیچیدہ ہیں ، دو بڑے تنازعات جاری ہیں جن کے عالمی اثرات مختلف ہیں ، کویڈ نے ترقی پذیر ممالک کو سخت نقصان پہنچایا ہے ، قرض کا بوجھ ایک سنگین مسئلہ ہے ، دنیا پائیدار ترقی کے اہداف حاصل کرنے میں پیچھے ہے ۔ بھارتی وزیر خارجہ کا کہناتھا کہ ہمیں ایماندارانہ گفتگو کی ضرورت ہے ، دنیا کثیر قطبی نظام کی طرف بڑھ ہی ہے ، تعاون حقیقی شراکت داری پر مبنی ہونا چاہیے نہ کہ یکطرفہ ایجنڈوں پر ، ہمارا تعاون باہمی احترام اور خود مختاری کی برابری پر مبنی ہونا چاہیے ، ہمیں ایک دوسرے کی سالمیت اور خود مختاری کا احترام کرنا چاہیے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں