برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آپ بار بار بدنظری کا شکار ہو رہے ہیں دوسروں کے سامنے اپنے معاملات اوپن نہ کریں اس وقت آپ روحانی ذریعے اور صدقے سے اس کو توڑنے کی ہر صورت کوشش کریں۔برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
آپ کے لئے اب حالات بدل رہے ہیں اب فوری طور پر توبہ کر کے اپنی زندگی کی طرف لوٹ آئیں۔ آپ جب اپنی حالت بدلنا چاہیں گے دن بدل جائیں گے ان شاءاللہ۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
کوئی بڑی وجہ لگتی ہے جو آپ کو آگے بڑھنے سے روک رہی ہے۔ اگر استخارے سے کام لے لیا جائے تو زیادہ بہتر ہے۔ جو لوگ ایسا کر لیں گے وہ جلد مشکل سے نکل آئیں گے ان شاءاللہ ۔برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
آپ کے لئے اب کوئی بڑا فیصلہ آنے والا ہے جو لوگ کسی بھی انہونی کے انتظار میں تھے اب انتظار ختم۔ آج دوپہر کے بعد شاہد آگے بڑھنے پر بھی غور شروع ہو جائے۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
آپ بھی بات پر قائم نہیں رہتے بار بار اپنے مزاج کو بدل رہے ہیں اور جس طرف سے پہلے نقصان ہو چکا ہے پھر اس طرف جاتے ہیں اللہ کے واسطے اپنا قبلہ درست کر لیں۔برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
آج دن اچھا اور بحکم اللہ آپ پر مہربان ہے جس بھی کام میں رکاوٹیں آ رہی تھیں اب وہ دور ہو سکیں گی اور دوسروں سے فائدہ بھی حاصل ہونے کا امکان موجود ہے۔برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آپ لاکھ خود کو کسی بندش میں مبتلا سمجھ رہے ہیں مگر زائچہ بتا رہا ہے ایسا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ آپ ہر طرح سے آزاد ہیں مکمل توجہ کے ساتھ اپنے روز گار کو دیکھیں۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
جن لوگوں کو امید ہے کہ ان کو کسی جانب سے غیر متوقع فائدہ ملنے والا ہے وہ درست ہیں۔ زائچہ ایسا ہی بتا رہا ہے اور آج ہی اس کا واضع اشارہ بھی ملے گا۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
ایک اہم ضرورت پوری ہو گی آپ جس بھی کام میں ہاتھ ڈالیں گے اس کے ہونے کا پورا چانس موجود ہے اور من پسند جگہ رشتے وغیرہ کی بات بھی طے ہونے کے قریب ہے۔برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
ایک بار پھر مخالفت والا خانہ کھل گیا ہے اور اس کی شدت اس بار زیادہ ہے آپ کو اپنوں اور غیروں دونوں سے بچ کر چلنا ہوگا جو لوگ ایسا نہیں کریں گے وہ پھنس جائیں گے۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
ایک نیا کام سامنے آ سکتا ہے اور آپ کو اس بارے میں غور کرنا چاہئے ہو سکتا ہے اس میں آپ کے لئے کچھ ہو۔ بحر حال مالی صورتحال بدلنے کے لئے یہ دن اچھے ثابت ہوں گے۔
برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
ایک بار پھر آپ کو وارننگ دی جا رہی ہے کہ اپنا قبلہ فوری درست کر لیں آپ دل کے ہاتھوں مجبور ہو کر فضول کاموں میں پڑے ہوئے ہیں۔ جو بے حد نقصان دہ بات ہے۔