پشاور(نیا محاذ)پشاورہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما راجہ بشارت کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست خارج کر دی۔نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما راجہ بشارت کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات کے کیس کی سماعت ہوئی،پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس شکیل احمد سمیت 2رکنی بنچ نے سماعت کی،وکیل درخواستگزار نے کہاکہ راجہ بشارت کیخلاف درج مقدمات کی تفصیل فراہم کی جائے،جسٹس شکیل احمد نے کہاکہ آپ کی درخواست یہاں غیرموثر، یہ سنگل بنچ کا کیس ہے،آپ متعلقہ ہائیکورٹ سے رجوع کریں،عدالت نے درخواست گزار کی رٹ پٹیشن خارج کردی۔
0