0

ہانیہ عامر کی لندن میں بھارتی گانوں سے لطف اندوز ہوتے ویڈیو وائرل

لندن (نیا محاذ) پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر لندن میں بالی ووڈ کے لیے اپنی محبت کا اظہار انتہائی پُرلطف انداز میں کرتی نظر آئی ہیں۔ اپنے حالیہ دورہ لندن کے دوران انہیں عاطف اسلم کے مقبول ٹریکس خاص طور پر ”پہلی نظر میں“ پر لندن کی ایک سڑک رقص کرتے ہوئے دیکھا گیا، جس نے مداحوں اور تماشائیوں کو مسحور کر دیا۔نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق جب وہاں موجود گلوکار نے عاطف اسلم کا مذکورہ کلاسک گانا گایا، جو اصل میں 2008 کی فلم ”ریس“ میں پیش کیا گیا تھا، تو ہانیہ نے تالیاں بجائیں اور خود بھی گانا گایا۔ اس کے بعد ہانیہ نے اپنے مداحوں کے ساتھ سیلفیاں لیں۔ہانیہ عامر کی یہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہوئی، جس نے صرف چند دنوں میں ایک ملین سے زیادہ آراء حاصل کیں۔ بہت سے سوشل میڈیا صارفین نے ان کی ”ڈاؤن ٹو ارتھ“ (عاجزی بھری) فطرت کی تعریف کی۔اس سے قبل لندن میں ہانیہ نے دلجیت دوسانجھ کے ”دلومیناتی کنسرٹ“ میں بھی شرکت کی تھی۔ تقریب کے دوران، انہیں مقبول بھارتی گلوکار نے سٹیج پر مدعو کیا تھا۔کام کے محاذ پر، ہانیہ عامر اس وقت پاکستانی ڈرامہ ”کبھی میں کبھی تم“ میں نظر آئی ہیں، جہاں وہ فہد مصطفیٰ کے ساتھ شرجینا کا کردار ادا کر رہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں