0

انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کا آج آخری دن

اسلام آباد(نیا محاذ)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے خبردار کیا ہے کہ مالی سال 2023-2024 کے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کا پیر (آج) آخری دن ہے۔نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق جاری ہونے والے ایک بیان میں ایف بی آر نے کہا کہ اس نے پہلے ہی ریٹرن فائل کرنے کی تاریخ میں اس ماہ کی 14 تاریخ تک توسیع کی۔انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا فیصلہ مختلف تجارتی تنظیموں، ٹیکس بار ایسوسی ایشنز اور عام لوگوں کی درخواستوں کے بعد کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں