0

عابد کشمیری کی ڈائیلاگ ڈیلیوری کا ایک زمانہ معترف تھا، خرم نواز گنڈاپور

لاہور (نیا محاذ) سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک خرم نواز گنڈاپورنے فلم ،ٹی وی اور سٹیج کے سینئر اداکارعابد کشمیری کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عابد کشمیری لیجنڈ اداکار تھے ان کی ڈائیلاگ ڈیلیوری کا ایک زمانہ معترف تھا۔عابد کشمیری نے اپنی جاندار اداکاری سے ڈرامہ،فلم اور سٹیج شائقین کے دلوں میں جگہ بنائی۔فلم ،ٹی وی اور سٹیج کےلیے عابد کشمیری کی خدمات کو مدتوں یاد رکھا جائے گا ان کے یادگار ٹی وی ڈرامے پرستار آج بھی نہیں بھولے ۔عابد کشمیری کے انتقال سے اداکاری کا خوبصورت دور ختم ہوا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں