0

رانا ثنا ء اللہ نے مجوزہ آئینی ترمیم اور تحریک انصاف کے حوالے سے اہم انکشاف کر دیا

اسلام آباد (نیا محاذ)مشیر وزیراعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا ء اللہ نے مجوزہ آئینی ترمیم اور تحریک انصاف کے حوالے سے اہم انکشاف کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ آئینی ترمیم اتفاق رائے کے ساتھ آئے گی اور ہم چاہتے ہیں اس میں تحریک انصاف بھی شامل ہو، ترامیم سے متعلق ڈرافٹ پی ٹی آئی کے چیئرمین کو پہنچا دیا گیا تھا۔نجی ٹی وی کے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک ‘‘میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر وزیراعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا ء اللہ نے کہا کہ شیخ وقاص شوقیہ انڈر گراؤنڈ ہوئے ہیں کیوں کہ یہ ممکن نہیں کہ ایسا شخص جسے کسی سے خطرہ ہو وہ انڈر گراؤنڈ ہوتے ہوئے میڈیا پر موجود ہو۔ہمارے نمبرز پورے ہونے کے قریب ہیں اور جو گرفتاریاں ہوتی ہیں وہ یک طرفہ نہیں ہوتیں ان لوگوں کے معاملات میں کچھ نہ کچھ گڑ بڑ ہوتی ہے۔ رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ انتظار پنجوتھا کے غائب ہونے کا معاملہ میرے علم میں نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں