لاہور(نیا محاذ)لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعظم شہبازشریف کیخلاف رمضان شوگر مل ریفرنس کی قانونی حیثیت پر دلائل طلب کرلیے۔نجی ٹی وی چینل” ایکسپریس نیوز” کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں وزیراعظم شہبازشریف اور حمزہ شہباز کیخلاف ریفرنس کی سماعت سماعت ہوئی،عدالت نے ریفرنس کی قانونی حیثیت پر دلائل طلب کرلیے۔عدالت نےکہاکہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد یہ ریفرنس نیب کے دائرہ اختیار میں آتا ہے یا نہیں،عدالت نے ہدایت کی کہ وکلاء اس قانونی نقطے پر دلائل دیں۔عدالت نے حمزہ شہبازکی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔
0