0

آصف زرداری، نواز شریف اور فضل الرحمان کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

اسلام آباد (نیا محاذ) ایوان صدر میں صدر مملکت آصف علی زرداری، ن لیگ کے قائد نواز شریف، جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان، وزیراعظم شہباز شریف سمیت دیگر کی ملاقات کی اندورنی کہانی سامنے آگئی ہے۔نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے حوالے سے منعقدہ اے پی سی کے دوران ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال کے علاوہ خصوصی طور پر آئینی ترمیم پر بات ہوئی۔ اس پر مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ’اس وقت جمعیت کی مرکزی تنظیم موجود نہیں صرف میں اور غفور حیدری عہدہ رکھتے ہیں، میں تنظیم کے بغیر اکیلا فیصلہ نہیں کر سکتا‘۔مولانا فضل الرحمان نے دیگر پارٹی قائدین کو بتایا کہ ان کی جماعت نے 80 فیصد مسودہ تیار کرلیا اور اسے جلد مذاکراتی ٹیم کے حوالے کردیں گے۔

علاوہ ازیں آصف زرداری اور نواز شریف نے مولانا فضل الرحمان کو ساتھ لے کر چلنے کی یقین دہانی بھی کروائی۔ ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے مولانا فضل الرحمان کو یقین دلایا کہ مجوزہ آئینی ترمیم کے مشترکہ مسودے کو ترجیح دی جائے گی اور دونوں پارٹی کی ٹیم رواں ہفتے دوبارہ جے یو آئی کی ٹیم سے مشاورت کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں