0

لاہور ہائیکورٹ کی مخصوص نشستوں کے فیصلے پرعملدرآمد کرانے کی درخواست پر تمام سیاسی جماعتوں سے عدالتی نوٹس کی تعمیل کرانے کی ہدایت

لاہور(نیا مھاذ)لاہور ہائیکورٹ نے مخصوص نشستوں کے سپریم کورٹ فیصلے پرعملدرآمد کرانے کی درخواست پر تمام سیاسی جماعتوں سے عدالتی نوٹس کی تعمیل کرانے کی ہدایت کردی۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں مخصوص نشستوں کے سپریم کورٹ فیصلے پرعملدرآمد کرانے کی درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس راحیل کامران شیخ نے شہری منیر احمد کی درخواست پر سماعت کی،عدالت نے تمام سیاسی جماعتوں سے عدالتی نوٹس کی تعمیل کرانے کی ہدایت کردی،عدالت نے کہاکہ الیکشن کمیشن عدالتی حکم کی تعمیل کراکے عدالت کو مطلع کرے،عدالت نے الیکشن کمیشن کو بھی جواب داخل کرنے کی ہدایتی کردی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں