0

بھارت کا مشہور زمانہ ڈرامہ ’ سی آئی ڈی ‘ کیوں بند کیا گیا ؟ آخر کار وجہ سامنے آ گئی

ممبئی (نیا محاذ )بھارت کے معروف کرائم شو ’ سی آئی ڈی ‘ کی مقبولیت کسی سے بھی ڈھکی چھپی نہیں جسے پاکستان میں بھی بے حد پسند کیا جاتا ہے لیکن اب اس کے اچانک بند ہو جانے کی وجہ بھی سامنے آ گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق 20 سال تک ٹیلی کاسٹ والی اس ڈراما سیریز کو 6 سال قبل اچانک بند کردیا گیا تھا۔ سی آئی ڈی میں مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار شیواجی ساٹم نے اس سیریز کے بند ہونے کی وجہ سے پردہ اٹھا دیاہے ۔ اس کامیاب ڈراما سیریز میں مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار کا کہنا ہے کہ پروڈیوسر اور چینل کے درمیان اختلافات اس کامیاب شو کو لے ڈوبے۔شیوجی ساٹم نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ہمارا مقابلہ کون بنے گا کروڑ پتی سے تھا۔ کبھی کبھی ہماری ٹی آر پی یعنی ریٹنگ کم بھی ہو جاتی تھی مگر ایسا تو ہر شو کے ساتھ ہوتا ہے۔شیواجی ساٹم کا کہنا تھا کہ چینل نے شو کا وقت بھی بدل دیا تھا۔ ایسا لگتا تھا جیسے ناظرین کو اس شو سے جان بوجھ کر دور کیا جارہا تھا۔فائر ورکس پروڈکشن کا یہ شو 1998 سے 2018 تک چلتا رہا۔ اے سی پی پردیو من کے ساتھ ساتھ ابھیجیت اور فریڈرکس بھی عوام کے پسندیدہ کردار تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں