راولپنڈی(نیا محاذ)راولپنڈی میں امن وامان و سکیورٹی خدشات کے باعث اڈیالہ جیل میں ہر قسم کی ملاقاتوں پر پابندی عائد کر دی گئی۔نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اڈیالہ جیل میں ہر قسم کی ملاقاتوں پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا،وزارت داخلہ کی جانب سے نوٹیفکیشن کے مطابق تاحکم ثانی کسی بھی قسم کی ملاقات کی اجازت نہیں ہوگی،ملاقاتوں پر پابندی کااطلاق بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر بھی ہوگا۔
0