0

میانوالی: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الخوارج کے7 دہشتگرد ہلاک

میانوالی(نیا محاذ )میانوالی کے قریب کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی کارروائی میں فتنہ الخوارج کے 7 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق میانوالی کے علاقے مکڑوال کے قریب انٹیلیجنس کی بنیاد پر کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں فتنہ الخوارج کے 7 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ سی ٹی ڈی کی کارروائی کے دوران فرار ہونے والے 8 دہشتگردوں کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ اور بارودی مواد برآمد ہوا ہے۔
سی ٹی ڈی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ دہشتگرد میانوالی پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی کر چکے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں