0

صدارتی ایوارڈ سے متعلق بیان، فضیلہ قاضی نے وضاحت کر دی

کراچی(نیا محاذ)سینئر اداکارہ فضیلہ قاضی نے صدارتی ایوارڈ سے متعلق اپنے بیان کی وضاحت پیش کر دی۔انہوں نے انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اپنے بیان کی وضاحت پیش کی۔اداکارہ نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ صدارتی ایوارڈ ملنا بہت بڑی کامیابی ہوتی ہے اور فنکاروں کو ایسے ایوارڈز ملنے پر فخر بھی محسوس ہوتا ہے لیکن میرے بیان کو سوشل میڈیا پر سیاق و سباق سے ہٹ کر گمراہ کن انداز میں پیش کیا جا رہا ہے۔
فضیلہ قاضی نے وضاحت کرتے کہا کہ میں نے درحقیقت جو کہا وہ یہ ہے کہ مختلف چینلز کی جانب سے سفارش یا نامزدگیاں کابینہ کو بھیجی جاتی ہیں، کابینہ ڈویژن کے افراد ان فنکاروں پر غور کرنے میں ناکام رہتے ہیں جو حقیقت میں صدارتی ایوارڈز کے مستحق ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں