کراچی(نیامحاذ)حاجرہ یامین پاکستان شوبز کی ایک ٹیلنٹڈ اداکارہ ہیں، انہوں نے متعدد پاکستانی ڈراموں میں اپنی غیرمعمولی اداکاری کے سبب ایک پہچان بنالی ہے۔ گزشتہ دنوں اداکارہ نے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی ، جس میں انہوں نے اپنی نجی زندگی اوردیگر پہلوؤں کے علاوہ شریک سفر کی خوبیوں کے بارے میں کھل کر بات کی۔انٹرویو میں انہوں نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے اپنی شادی اور اس کی منصوبہ بندی سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ فی الحال میرا شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ شادی تو دورکی بات ہے پہلے ایسے انسان کا ملنا ضروری ہے، جس کے ساتھ زندگی آسانی سے گزاری جا سکے۔ان کا یہ بھی کہنا تھاکہ جیسے جیسے وقت گزرتاجاتاہے، انسان کی سوچ اورچیزیں بھی تبدیل ہوتی رہتی ہیں۔ اس لیے جب آپ کی کسی مرد سے ملاقات ہوتی ہے توذہن میں سب سے پہلے یہ سوال ابھرتاہے کہ کیا یہ شخص میرے بچوں کے لیے مناسب رہے گا یا نہیں؟حاجرہ کے مطابق ابھی تک میں نے کسی کو شادی کے لیے منتخب نہیں کیا ہے اور جب بھی کسی سے ملتی ہوں تو یہ سوچ ذہن میں نہیں ہوتی ہے کہ یہ شخص میرا اچھا شوہر ہو بھی سکتا ہے یا نہیں۔
0