0

بشریٰ بی بی کو جیل میں راتوں کو جگا کر ان کے بالوں کی بھی تلاشی لی جاتی ہے: بیرسٹر سیف کا الزام

پشاور(نیا محاذ )مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے الزام عائد کیا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکے احکامات پر جیل میں بشریٰ بی بی کوتنگ کیا جارہا ہے۔
بیرسٹرسیف نے کہا کہ باپردہ خاتون کی کیمروں کے سامنے تلاشی لےکر تضحیک کی جارہی ہے، رات کو نیند سے جگاکر سیل کی تلاشی کے بہانے ذہنی اذیت دی جارہی ہے اور بالوں کی تلاشی بھی لی جاتی ہے۔
مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ اہلیہ کے ذریعے بانی پی ٹی آئی کو توڑنے کی کوشش کی جارہی ہے، بشریٰ بی بی عمران خان کےساتھ ڈٹ کرکھڑی ہیں اور ان کی طاقت بنی ہوئی ہے۔
بیرسٹرسیف نے مزید کہا کہ مریم نواز کی حکومت میں خواتین پر ظلم کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں، بزرگ خاتون کو بھی گرفتار کرکے پابند سلاسل کیا گیا، مریم نواز اتنا ظلم کریں کہ کل پھر برداشت بھی کرسکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں