لاہور(نیا محاذ )پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے آن لائن ٹکٹ آج شام سے فروخت ہوں گے۔
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ 7 اکتوبر سے اور دوسرا ٹیسٹ 15 اکتوبر سے ملتان میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کا تیسرا ٹیسٹ 24 اکتوبر سے راولپنڈی میں شروع ہوگا۔
ٹیسٹ سیریز کے لئے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت آج سے شروع ہو گی جبکہ فزیکل ٹکٹوں کی فروخت 4 اکتوبر سے شروع ہو گی۔
ذرائع پی سی بی کے مطابق میچ کے مقامات کے باہر باکس آفسز ٹیسٹ میچوں سے ایک دن پہلے کام کریں گے، شائقین کی دلچسپی کے لئے ٹکٹوں کی قیمتیں زیادہ نہیں رکھی گئیں، تینوں ٹیسٹ میچوں کے پہلے دن مخصوص انکلوژرز میں داخلہ مفت ہوگا۔
0