بیروت (نیا محاذ) اسرائیل کی لبنان کے مختلف علاقوں میں فضائی سفاکیت جاری ہے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران حملوں میں شہید ہونیوالوں کی تعداد 105 ہوگئی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لبنانی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لبنان کی وادی بقاع اور عین الدلب سمیت دیگر علاقوں میں اسرائیلی بمباری سے 359 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل کے مختلف شہروں پر حملوں میں دوسرا فرانسیسی شہری ہلاک ہوگیا جبکہ اتوار کے روز وزارت صحت نے بعلبک ہرمل شہر میں بھی اسرائیلی فوج نے بمباری کی جس میں 33 لوگ جان کی بازی ہارگئے جبکہ 47 زخمی ہوئے ، یہ واقعہ مشرقی لبنان میں پیش آیا۔دوسری جانب لبنان میں اسرائیلی حملوں کے باعث غذائی بحران شدت اختیار کر گیا، اسرائیلی حملوں کے بعد لوگ بڑی تعداد میں بے گھر ہو رہے ہیں اور 20 لاکھ سے زائد نقل مکانی کرکے محفوظ علاقوں کی جانب ہجرت کرنے پر مجبور ہیں۔اقوام متحدہ کی جانب سے لبنان کی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے جبکہ ورلڈ فوڈ پروگرام کا ہنگامی آپریشن شروع کردیا گیا ، اسرائیلی حملوں کی وجہ سے پناہ گاہوں میں بے گھر فیملیز کو راشن کی سپلائی میں مشکلات کاسامنا ہے ۔اسرائیلی فورسز کی غزہ کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں جاری ہیں ، اسرائیلی فضائیہ نے پناہ گزینوں کے سکول پر حملہ کای جس کے نتیجے میں 4 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔جبالیہ اور نصیرات پناہ گزین پر اسرائیلی حملے میں 3 فلسطینی شہید اور کئی زخمی ہوئے، صیہونی فوج نے مغربی کنارے میں دہشتگردانہ کارروائی میں 17 فلسطینی جوانوں کو بھی گرفتار کرلیا۔واضح رہے کہ 7اکتوبر سے اب تک اسرائیلی بربریت کے نتیجے میں شہید فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 41 ہزار 595 ہوگئی جبکہ 96 ہزار 521 زخمی ہو چکے ہیں ۔
0