0

کار ساز حادثہ کیس ؛ منشیات کے مقدمہ میں بھی ملزمہ نتاشاکی ضمانت منظور

کراچی(نیامحاذ)سندھ ہائیکورٹ نے کار ساز حادثہ کیس کی ملزمہ نتاشہ کی منشیات کے مقدمہ میں بھی ضمانت منظور کرلی۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں کار ساز حادثہ کیس کی ملزمہ کی منشیات کے مقدمہ میں درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، عدالت نے ملزمہ کی ضمانت منظورکرلی اور 10لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیدیا۔

یاد رہے کہ ملزمہ کار ساز حادثہ کیس میں پہلے مقدمے میں ضمانت پر ہے۔واضح رہے کہ 13 ستمبر کو کراچی کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے کارساز حادثے کی ملزمہ نتاشہ دانش کی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں