سیالکوٹ (نیا محاذ سیالکوٹ میں بے نظیر انکم سپورٹ کے عملے اور پولیس اہلکار کا عورتوں کے ساتھ ناروا سلوک اور گالم گلوچ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔آج نیوز کے مطابق مذکورہ واقعہ سیالکوٹ میں کچری کے قریب انوار کلب میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی تقریب میں پیش آیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔انوار کلب میں ضرورت مند خواتین بے نظیر انکم سپورٹ کی قسط لینے آئی تھیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عملے کی جانب سے سفارش والوں کو جلدی رقم کی ادائیگی کی جا رہی تھی۔خاتون کی اپنی باری کے اعتراض پر اسٹاف اور پولیس اہلکار سے تکرار ہوئی۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے پولیس اہلکار خواتین سے بدتمیزی کر رہا ہے۔بی آئی ایس پی کی ڈپٹی ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ واقعے کی انکوائری کی جارہی ہے ۔
0